کراچی میں یومِ علی کے موقعے پر سخت سیکورٹی، علامہ شہنشاہ نقوی کا جلوس سے خطاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں یومِ علی کے موقعے پر سخت سیکورٹی، علامہ شہنشاہ نقوی کا جلوس سے خطاب
کراچی میں یومِ علی کے موقعے پر سخت سیکورٹی، علامہ شہنشاہ نقوی کا جلوس سے خطاب

شہرِ قائد میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ شہادت کے موقعے پر سخت سیکورٹی میں مرکزی مجلس نے ماتمی جلوس نکالا جس سے علامہ شہنشاہ نقوی نے خطاب کیا۔

کراچی کے علاقے نشتر پارک میں یومِ علی ؓ کی مرکزی مجلس سے  خطاب کرتے ہوئے معروف عالمِ دین علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ حضرت علی ؓ کی سیرت پر چل کر ہی اسلام کی اصل تعلیمات کو سمجھا جاسکتا ہے جبکہ حضرت علیؓ نے اپنی جان کی قربانی دے کر اسلام کو جاودانی زندگی بخشی۔

مجلس کے اختتام پر یومِ علی کی مناسبت سے تابوت برآمد کیا گیا۔ ماسک اور سینیٹائرز کے استعمال کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی۔ ضعیف اورکمسن بچوں کے جلوس میں شامل ہونے پر پابندی لگائی گئی جبکہ جلوس نظم و ضبط کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر ایم اے جناح روڈ، صدر اور پھر ایم اے جناح روڈ پر نمودار ہوگا، اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیاں کھارا در پر مغرب کے قریب اختتام پذیر ہو گا۔

کورونا وائرس کے باعث جلوس کے راستوں اور اوقات کار میں کچھ تبدیلی بھی کی گئی تاہم اس تبدیلی سے متعلق انتظامیہ نے سیکیورٹی کے باعث آگاہ نہیں کیا۔اس سے قبل جلوس نشتر پارک اور  نمائش سے امام بارگاہ علی رضا پہنچتا تھا جہاں نماز ظہرین ادا کی جاتی تھی۔

گزشتہ معمول یہ تھا کہ جلوس نماز کی ادائیگی کے بعد صدر ریگل چوک سے گزر کر پلازہ کے مقام پر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر برآمد ہوتا تھا جس کے بعد بولٹن مارکیٹ سے گزر کر حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارا در پر اختتام پذیر ہوتا تھا جبکہ موجودہ حالات میں یہ معمول تبدیل کردیا گیا ہے۔

Related Posts