اسلام آباد میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس کچرہ کنڈی بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس کچرہ کنڈی بن گیا
اسلام آباد میں کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس کچرہ کنڈی بن گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا انڈر پاس بدحالی کا شکار ہو کر کچرہ کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار کے علاقے سنگجانی یوسی 48 میں مین اسٹاپ پر تعمیر کیا گیا انڈر پاس گزشتہ 3 سال سے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بدحالی کا شکار ہے جہاں انڈر پاس کے اوپر کھوکھے لگے ہوئے ہیں جن کا کرایہ لیتے ہوئے انڈر پاس کی صفائی کا بہانہ کیاجاتا ہے۔

اسلام آباد کے علاقے جی ٹی روڈ پر 4 فٹ کے فاصلے سے کھوکھے لگے ہوئے ہیں جو انتظامیہ کی ملی بھگت سےلگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر این ایچ اے مینٹیننس اور بہت سی کالی بھیڑون کی جیبوں میں رقم جاتی ہے۔

شہری انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات پر عدالتی احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقے ترنول سے لے کر سنگجانی تک ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے۔ عوامی ذرائع کے مطابق ناجائز تجاوزات پر کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

کھوکھوں کا کچرا انڈر پاس کے نیچے گندے پانی میں جاتا ہے جس کے باعث مختلف بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ سنگ جانی کے عوام اس مسئلے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ عوام نے مفاد پرست عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

Related Posts