پاکستان میں کورونا وائرس سے36 ہزار 270 افراد متاثر، 803 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے36 ہزار 270 افراد متاثر، 803 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے36 ہزار 270 افراد متاثر، 803 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 270افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 803ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 430نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 36ہزار270ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک3 لاکھ44ہزار450ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد13ہزار700ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے13ہزار914، سندھ میں 14ہزار 99، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں2 ہزار310، آزاد کشمیر میں 105، گلگت بلتستان میں501جبکہ اسلام آباد میں 866کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر26ہزار 260فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ10ہزار 155افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 284افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں243 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث234، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں7 جبکہ بلوچستان میں 30افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں45لاکھ 27ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 3ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر45 لاکھ27 ہزار165افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (3لاکھ3ہزار416) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  3 لاکھ 3 ہزارافراد ہلاک

Related Posts