دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 45 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 3 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 45 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 3 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 45 لاکھ 27 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 3 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں45لاکھ 27ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 3ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر45 لاکھ27 ہزار165افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (3لاکھ3ہزار416) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ45 ہزار 557فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد25  لاکھ17 ہزار 920 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے17لاکھ5ہزار829افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، روس، برطانیہ اور اٹلی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برازیل کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔   

یاد رہے کہ اس سے قبل  عالمی ادارۂ صحت (ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن) نے خبردار کیا کہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا کورونا وائرس مختلف ممالک میں اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا بھر کے لوگ وائرس کے ساتھ زندہ رہنا بتدریج سیکھتے جا رہے ہیں جبکہ کورونا وائرس گزشتہ برس کے اواخر میں چین کے شہر وہان سے نمودار ہوا۔

مزید پڑھیں: وائرس اندازے سے زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔عالمی ادارۂ صحت 

Related Posts