صنم سعید روایتی انداز میں عید کی خوشیاں نہ منانے پر افسردہ ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم سعید روایتی انداز میں عید کی خوشیاں نہ منانے پر افسردہ ہوگئیں
صنم سعید روایتی انداز میں عید کی خوشیاں نہ منانے پر افسردہ ہوگئیں

کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں۔معروف اداکارہ روایتی انداز میں عید کی خوشیاں نہ منانے پر افسردہ ہوگئیں۔

اداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ انہوں نے کہا کہ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے۔

صنم سعید نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ مجمع لگارہے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے ہیں۔

Related Posts