مسلمان حکمران مصلحت پسندی کے قائل ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلمان حکمران مصلحت پسندی کے قائل ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس
مسلمان حکمران مصلحت پسندی کے قائل ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس

کراچی:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم علی علیہ السلام کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے امت مسلمہ کو اپنا وقار قائم کرنے کے لیے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے طرز زندگی سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

امیر المومنین علی علیہ السلام نے سازشی گروہوں کو اسلام کے زیریں اصولوں سے شکست دی۔حضرت علی ع نے عدل کے اصولوں پر سختی سے عمل کر کے طبقاتی تفریق اور دوہرے معیار کے وجود کا خاتمہ کیا آپ کی اس انفرادیت نے ان لوگوں کو آپ کا دشمن بنا دیا جو انصاف پسندی کی بجائے موقع شناسی سے کام لیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت علی ع نے اپنی زندگی کو سیرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا عملی نمونہ بنا کر پیش کیا۔آج امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ اسلام کی بنیادی تعلیمات سے انحراف اور اپنے اسلاف کے طرز عمل سے دوری ہے۔

آج کے مسلمان حکمران اصول پسندی کی بجائے مصلحت پسندی کے قائل ہیں یہ وجہ ہے کہ عالمی ایشوز پر جراتمندانہ موقف پیش کرنے کی بجائے بزدلانہ انداز اختیار کر کے قومی وقار کو ہمیشہ ٹھیس پہنچائی گئی۔

انہوں نے کہا حیدر کرار ّ کی جرات و بہادری کا یہ حال تھا کہ انہیں میدان جنگ میں کبھی زیر نہیں کیا جا سکا۔ سازشیوں نے اپنے آلہ کار کے ذریعے مولا کائنات پر اس وقت وار کیا جب وہ حالت نماز میں تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امت مسلمہ آج بھی انہی سازشوں کا شکار ہے جس کا بروقت درک نہ کیا تو عالم اسلام سنگین نقصانات سے دوچار ہو گا۔

Related Posts