جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، مراد سعید
جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عجیب زمانہ ہے کہ جن پر چوری کے سنگین الزامات ہیں وہ قوم کو بھاشن دینے آجاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال دونوں ہی نیب کو مطلوب اور دونوں پر اربوں روپوں کی خرد برد کا الزام ہے،میاں نواز شریف کو جے آئی ٹی، احتساب عدالت اور سپریم کورٹ میں مہینوں موقع دینے کے بعد بددیانت اور کرپٹ قرار دیکر وزارت عظمیٰ سے الگ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بڑے میاں تو بڑے چھوٹے میاں بھی کسی سے پیچھے نہیں،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے چھوٹے میاں کی پوری واردات کل قوم کو سنائی، شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد صداگیر بگل بجانے نکل کھڑے ہوئے ہیں۔

کبھی پارلیمان کے اندر اور کبھی میڈیا کے سامنے شور مچا رہے ہیں کہ کسی طرح امان مل جائے، رسیدیں اور ثبوت نہ انکے پاس ہیں نہ انکے بڑوں کے پاس تھے، پورا پورا ٹبر چوری میں ملوث اور جماعت کے سرکردہ رہنما کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے ہیں۔

لندن سے جو صاحب کروناء سے لڑنے آئے تھے وہ لیپ ٹاپ کے سامنے تصویر کھنچوا کر رفو چکر ہوگئے، موصوف نیب کو ملتے ہیں نہ پارلیمان میں دکھائی دیتے ہیں۔

جتنا مرضی شور مچالیں، نجات کی کوئی سبیل باقی نہیں، نیب زدہ درباری قوم کو گمراہ کرنے کی بجائے خود پر لگنے والے الزامات کا جواب دیں، چپڑاسیوں کے کھاتوں میں چھپائی گئی دولت قوم کو واپس مل کررہے گی، انشاء اللہ

Related Posts