قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ شوگر میں مبتلا افراد اور اہلِ خانہ کو کورونا وائرس سے محتاط رہنے کی زیادہ ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں ان لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جو شوگر میں مبتلا ہیں یا ایسے لوگوں کے اہلِ خانہ اور رشتہ دار ہیں یا شوگر کے کسی مریض کے ساتھ رہائش پذیر ہیں کہ وائرس سے احتیاط کریں۔
سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ہمارے مدافعتی نظام کو پہلےہی شوگر جیسی بیماری کا سامنا ہے جس کے دوران کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔ شوگر میں مبتلا بہت سےلوگ کورونا وائرس کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ یا آپ کے ساتھ رہنے والا کوئی شخص سماجی فاصلے یا ماسک پہننے کا اہتمام نہیں کرتا جس کے باعث آپ کو خطرے کا سامنا ہے تو آپ کو محتاط رہنا چاہئے تاکہ آپ کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہوجائیں۔
Appealing to people who have diabetes and to the families living with them. Our immune systems are challenged,we cannot risk contracting this virus, many of us will not be able to fight it.If you or anyone you live with is not social distancing or wearing a mask, YOU are at risk!
— Wasim Akram (@wasimakramlive) May 14, 2020