لاہور: پنجاب کی صوبائی حکومت نے کل یومِ علی ؑ کے موقعے پر ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کردی تاہم امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں حکومتِ پنجاب نے رمضان کے آخری عشرے اور یومِ علی ؑ کے موقعے پر صوبے میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کردی جس میں حضرت علی کرم اللہ وجہ کے یومِ شہادت کے موقعے پر نکلنے والے جلوس اور سیاسی جلسے بھی شامل ہیں۔
حکومتِ پنجاب کے اعلان کے مطابق کورونا وائرس کے متعلق ایس او پیز (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر) پر عمل درآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور گھروں میں شیعہ برادری کو مجالس کی مشروط اجازت حاصل ہوگی۔
وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب حکومت نے رمضان کے آخری عشرہ اور یوم علی ؑکے موقع پر صوبہ میں ہر قسم کے جلوس پر پابندی عائد کر دی:
•کوویڈ 19سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے امام بارگاہوں اور گھروں میں مجالس کی مشروط اجازت ہوگی pic.twitter.com/zZJUeUmAru— PTI (@PTIofficial) May 14, 2020