اسلام آباد :وزیراعلیٰ پنجاب کے سابق ترجمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر شہباز گل کو وزیر اعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونی کیشن مقرر کردیا گیا ہے۔
کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے نئی تقرری کا اعلان کرتے ہوئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اعزازی تقرری ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر شہباز گل کو معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونی کیشن کی ذمہ داری دیئے جانے پر مبارکباد دی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹائیگرفورس کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، شہباز گل