اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد34,336تک پہنچ گئی، جبکہ مہلک وائرس کے باعث اب تک 737افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 13 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس میں 2255مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوئی جس کے بعد کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد34,336تک پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس کے پنجاب میں 13,225، سندھ میں 12,610، خیبر پختونخوا میں 5,021، بلوچستان میں 2,158، اسلام آباد میں 659، گلگت بلتستان میں 475 اور آزاد کشمیر میں 88 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ میں اس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد8,812ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ جب کہ 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
دیکھا جائے تو کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 265 مریض خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہوئے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 214، سندھ میں 218، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراد اپنی جاں بحق ہوئے ہیں۔