حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 3 سندھی قوم پرست تنظیموں پر پابندی عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 3 سندھی قوم پرست تنظیموں پر پابندی عائد کردی
حکومت نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 3 سندھی قوم پرست تنظیموں پر پابندی عائد کردی

تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت نے صوبہ سندھ میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 3 سندھی قوم پرست تنظیموں پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ اقدام سندھی قوم پرست تنظیموں کی ملک دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لینے کے بعد اٹھایا گیا جبکہ کالعدم قرار دی جانے والی سندھی قوم پرست تنظیموں میں جیئے سندھ قومی محاذ (اریسر گروپ)، سندھو دیش ریوولوشن آرمی (ایس آر اے اور سندھو دیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) شامل ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ نے تینوں جماعتوں کو کالعدم قرار دینے کانوٹیفکیشن جاری کردیا اور انہیں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے جبکہ  قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی) کو وزارت داخلہ کا حکم موصول ہوگیا۔

 تینوں قوم پرست جماعتوں کوکالعدم قراردینےکی ہدایات سندھ اور بلوچستان حکومت کو بھی ارسال کردی گئی ہیں جبکہ قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی نے بھی تینوں جماعتوں کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ تنظیمیں ملک دشمنی اور سندھ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جماعتوں پر ملک کے خلاف بغاوت پر اکسانے ، ہنگامہ آرائی، بدامنی پیدا کرنے ، نفرت پھیلانے ، اور ریلوے لائنوں سمیت مختلف عوامی مقامات پر بم دھماکے کرانے کے الزامات ہیں۔

کلعدم قرار دیئے جانے کے بعد یہ تنظیمیں اب اپنے مذکورہ ناموں سے کوئی بھی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گی اور ان کے مذکورہ ناموں کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔

Related Posts