لاہور : پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی چیئرمین نیب کیخلاف درخواست کی سماعت کرنیوالا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصراللہ وڑائچ کی جانب سے جسٹس فاروق حیدر کی بینچ میں موجودگی پر اعتراض کرنے کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے درخواست کی سماعت کرنے والے بینچ سے خود کو علیحدہ کرلیا جس کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ہے۔
جسٹس سردار احمد نعیم نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست کی سماعت کے لئے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔
قبل ازیں چوہدری برادران نے نیب کے چیئرمین کے اختیارات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔
چوہدری برادران نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے کیسزکو دوبارہ کھول دیا ہے جس میں نیب پہلے بھی کچھ ثابت کرنے میں ناکام رہی تھا۔
مزید پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کے خلاف نیا کھاتا کھول لیا ہے،شاہد خاقان عباسی