کراچی : نجی ٹی وی چینل کے اینکر پرسن اقرار الحسن کی جانب سے سندھ حکومت پر تنقید نے سیاسی رخ اختیار کرلیا، پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ کی رہنماء حنا پرویز بٹ بھی میدان میں آگئی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی اور سوشل میڈیا پر فعال کارکن حنا پرویز بٹ نے اے آر وائے نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 7 سال جاری بی آر ٹی منصوبے پر پروگرام کرنے کا چیلنج کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: سندھ میں “گدھے” کو میٹرک پاس کرتے ہی وزیراعلیٰ بنادیا جائیگا، وینا ملک
حنا پرویز بٹ کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ سعید غنی نے جس طرح ایک مافیا اور بلیک میلرز کے گروپ کو بے نقاب کیا اور جس طرح عام لوگوں نے ان کا ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات جس کا جیسا منہ ہو ویسی چپیڑ مارنی پڑتی ہے۔
اقرارالحسن پشاور بی آر ٹی پر کب پروگرام کر رہے ہیں؟؟ @iqrarulhassan
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 10, 2020
سعید غنی نے جس طرح ایک مافیا اور بلیک میلرز کے گروپ کو بے نقاب کیا، اور جس طرح عام لوگوں نے ان کا ساتھ دیا وہ قابل تعریف ہے۔۔۔ بعض اوقات جس کا جیسا منہ ہو ویسی چپیڑ مارنی پڑتی ہے۔۔
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) May 10, 2020