عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کو اور گمراہ نہیں کر سکتے، روبینہ خالد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کو اور گمراہ نہیں کر سکتے، روبینہ خالد
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کو اور گمراہ نہیں کر سکتے، روبینہ خالد

پشاور: ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے مراد سعید کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا اور چینی اسکینڈل کے ذریعے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے اب عوام کو اور گمراہ نہیں کر سکتے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت پر تنقید کرکے مراد سعید اپنا بونا قد بڑھا نہیں سکتے۔ مراد سعید قوم کو اس سوال کا جواب دیں کہ ان کے لیڈر عمران خان کے خاندان کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کیسے آئے؟

روبینہ خالد نے کہا کہ سات سال سے پی ٹی آئی حکومت کے پی میں حکومت رہی ہے مگر اپنے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتانے کا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے تصدیق کر دی ہے کہ موجودہ حکومت زکوٰۃ اور بیت المال کے پیسوں میں بھی اربوں کی کرپشن میں ملوث ہے۔ 

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا سندھ میں کل سے مارکیٹس کھولنے کا اعلان

Related Posts