راولپنڈی پولیس نے تاریخ رقم کردی،خواجہ سراء کوپولیس آفیسر بھرتی کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی پولیس نے تاریخ رقم کردی،خواجہ سراء کوپولیس آفیسر بھرتی کرلیا
راولپنڈی پولیس نے تاریخ رقم کردی،خواجہ سراء کوپولیس آفیسر بھرتی کرلیا

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے تاریخ رقم کردی،خواجہ سراء کوپولیس آفیسر بھرتی کرلیا، ریم شریف اسلام آباد میں ایک اہم ٹرانسجینڈر رائٹس کی رکن ہیں۔ اب وہ پولیس کے پیشے میں شامل ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں گی۔

راولپنڈی پولیس خواتین تھانہ راولپنڈی سے متصل ٹرانسجینڈرز کے لئے ایک پولیس سینٹر قائم کرنے جارہی ہے۔ یہ سینٹر پولیس خدمات کے بارے میں آسان اور قابل احترام انداز میں کام کرے گا۔

ان کی رپورٹس پر پولیس کے بروقت اور فوری جواب کو یقینی بنائے گا، اور صحیح معلومات کے ساتھ ان کی رہنمائی کرے گا۔ اس سے پولیس سے متعلق تمام خدمات بھی فراہم ہوں گی جو پہلے ہی عام شہریوں کو پنجاب پولیس کے خدمت مراکز میں مہیا کی گئی ہیں۔

بھرتی ہونے والی پولیس افسر ریم شریف نے کہا کہ میں پرجوش ہوں اور اس عہدے پر شامل ہونا ایک نیک مقصد سمجھتی ہوں۔ اس سے مجھے یہ اختیار ملے گا کہ میری ٹرانسجینڈر برادری کو درپیش بڑے مسائل سے نمٹنے کے لئے مجھے اختیار حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو کیریئر کی سیڑھی کی حیثیت سے نہیں بلکہ اپنی برادری کی نمائندگی کرنے میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے دیکھ رہی ہوں۔ میری موجودگی سے ٹرانسجینڈر افراد کو آسانی فراہم ہوگی۔

Related Posts