پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ماں کی کل جمع پونجی تھی، بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مدرز ڈے پر کھلاڑیوں کے ماؤں کیلئے دل کو چھونے لینے والے پیغامات
مدرز ڈے پر کھلاڑیوں کے ماؤں کیلئے دل کو چھونے لینے والے پیغامات

اسلام آباد:مدرز ڈے کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی ماؤں کو محبت بھرے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔اِس موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنا پہلا بلّا 1500 روپے میں خریدا تھا جو ماں کی کل جمع پونجی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات کبھی نہیں بھول سکتا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ماما جی نے انہیں بلّا خریدنے کیلئے سب پیسے دے دیے تھے، اْن کا کہنا تھا کہ اپنی ماؤں کی قدر کریں، جنت ماں کے قدموں تلے ہے۔

جبکہ دوسری جانب کرکٹر حسن علی نے کہا کہ مدرز ڈے بہت بہت مبارک ہو، امی جان میرے زندگی میں سب کچھ کرنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔کامران اکمل نے کہا کہ والدہ کو بہت یادکر رہا ہوں، جب وہ میرے پاس تھیں تو روز مدر ڈے ہوتا تھا۔کامران اکمل والدہ کو یاد کرکے افسردہ ہوگئے

کامران اکمل نے کہا کہ اپنے والدین کی قدر کریں، ان کی عزت کریں، وہ اسی کی حقدار ہیں۔سابق کرکٹر اظہر محمود نے کہا کہ کیا رہ گیا جہاں میں جب ماں ہی نہیں رہی،ایسا لگا جسم میں جان ہی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لئے میری ماں ہی سب کچھ تھی۔ ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا کہ ماؤں کا بچوں کی زندگیوں پر جو اثر ہوتا ہے، اس کا کوئی جوڑ نہیں۔ماں ہے تو سب کچھ ہے۔

Related Posts