وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

اسلام آباد/ راولپنڈی : وزیراعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔

اس حوالے سے وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی کو فون کیا اور ان کی صحت دریافت کی، نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے بچوں کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے نیک تمناؤں کے اظہار پر وزیراعظم عمران کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ میری صحت پہلے سے بہتر ہو رہی ہے، میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں۔ امید ہے چند دنوں میں مکمل صحتیاب ہو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے کے باعث پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

دوسری جانب آرمی چیف نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کرکے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آرمی چیف کی نیک تمناؤں اور خصوصی دعاؤں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور دوسری بار کرائے جانے والے ٹیسٹ میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:دوست مزاری کا کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو اورنیگٹوبھی آگیا، ڈپٹی اسپیکر پریشان

Related Posts