اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیرِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے 16ویں روز نمازیوں کیلئے وزارتِ صحت نے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ رمضان المبارک کو 16 روز گزر چکے ہیں جبکہ ہمارے ذہن میں مساجد کی تصویر ملی جلی ہے جس کے پیشِ نظر ہم ایس او پیز پر عمل درآمد کی ہدایت دہرا رہے ہیں۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وزارتِ صحت کی میڈیا ٹیم نے رمضان المبارک کے دوران نماز کی ادائیگی کیلئے ایس او پیز کی تفصیلات پر مشتمل ایک خصوصی ویڈیو جاری کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی۔
وزارتِ صحت کی جاری کردہ اینی میٹیڈ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے زیادہ وقت گھر پر ہی گزارنا چاہئے جبکہ نماز کی مسجد میں ادائیگی کیلئے ایس او پیز کی پابندی ضروری ہے جس میں سماجی فاصلہ سب سے اہم ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کو آپس میں سماجی فاصلے کا اہتمام کرنا چاہئے جبکہ جائے نماز اور ٹوپی گھر سے ہی لے جانی چاہئے اور وضو بھی گھر سے کرکے جانا چاہئے۔ مسجد میں کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگانا چاہئے۔
16 days into Ramadan, we have a mixed picture of mosques. Reiterating the need for following ramadan SOPs, here is a beautiful animation by NHSRC media team. #StayHomeForSafeRamadan <302> pic.twitter.com/NrnIHczelG
— Zafar Mirza (@zfrmrza) May 10, 2020