پاکستان نے کل بھوشن یادیو کے وکیل کے الزامات کو مسترد کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian spy Kulbhushan Jadhav to be given second consular access today: sources

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کل بھوشن یادیوکیس میں بھارت کے وکیل ہریش سالوے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے بھارتی وکیل کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی عدالت کے فیصلے کی مکمل تعمیل کی ہے۔

بین الاقوامی عدالت انصاف میں کل بھوشن کے کیس میں ہندوستان کی نمائندگی کرنیوالے ہریش سالوے نے ایک آن لائن لیکچر میں الزام لگایا تھا کہ پاکستان نے عالمی ادارہ انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا۔

انہوں نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ پاکستان نے کل بھوشن تک قونصلر رسائی کی منظوری تاخیر سے دی اور اس معاملے کی تفصیلات کو بھارت کے ساتھ شیئرسے انکار کردیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ہریش سالوے کے بیانات افسوسناک اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی تمام تر بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ اور ان پر عمل پیرا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2019 میں بین الاقوامی عدالت انصاف نے کل بھوشن کو قونصلر تک رسائی دینے کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

3 مارچ 2016 کو بھارتی ایجنسی راء سے وابستہ بھارتی بحریہ کے ونگ کمانڈر کل بھوشن یادیوکو جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کلبھوشن کیس: آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبریں غلط ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس کے بعد ملزم کو 2017 میں موت کی سزا سنائی گئی تھی جس پربھارتی حکام نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں رحم کی درخواست دائر کی تھی بعد ازاں آئی سی جے نے عبوری حکم کے ذریعہ کل بھوشن کی پھانسی پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts