پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Indian revoking of IOK's special status puts peace, security at stake: FM Qureshi

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے ہندوستان کے یکطرفہ اقدام نے علاقائی امن و سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ نو ماہ سے بھارتی حکومت کی جانب سے لگائے گئے بے رحمانہ کرفیو اور دیگر پابندیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو موثر انداز میں بے نقاب کیا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے زیرتسلط علاقے میں ریاستی دہشت گردی بڑھادی ہے اس لئے اسلام آباد نے دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لئے کشمیر مہم کو تیز کردیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت پوری قوم ایک صفحے پر ہے اور پارلیمنٹ نے اس تنازعہ پر متفقہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اب بھی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور گذشتہ مہینوں کے دوران 36 افراد بھارتی فائرنگ وگولہ باری سے شہید ہوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے بھارت میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے اسلام مخالف پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کورونا وائرس پھیلانے کے لئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرا نے پر اس پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: کشمیریوں کا عزم بھارت کے طاقت کے غرور کو شکست دے گا، صدر آزاد کشمیر

انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال کے ذریعہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

Related Posts