قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ، سابق فاسٹ باؤلر اور عالمی شہرت یافتہ کمنٹیٹر وقار یونس نے کہا ہے کہ زندگی میں سب سے زیادہ ماں کا کردار اہم ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر کہا کہ زندگی میں ماں کے کردار سے زیادہ کوئی کردار اہم نہیں ہوتا۔
قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ میں عالمی مدرز ڈے کے موقعے پر ماں کے خوبصورت رشتے کو سلام پیش کرتا ہوں اور دنیا کی تمام ماؤں کو مبارکباد دیتا ہوں۔
“There is no role in life that is more essential than that of motherhood” #HappyMothersDay to all the beautiful mothers In the World #Love♥️ pic.twitter.com/9KrkiwpQyh
— Waqar Younis (@waqyounis99) May 10, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے وزیرِ اعظم عمران خان کی والدہ شوکت خانم سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو ماں کے عالمی دن کے موقعے پر سلام پیش کیا۔
ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارتِ بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے کہا کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر میں شوکت خانم صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کی تربیت سے عمران خان وزیرِ اعظم بنے۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔صائمہ ندیم