امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے سائنس اور خاص طور پر علمِ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کو ہمارے نظامِ شمسی کے اہم سیارے زحل کی سیر کی دعوت دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) نے کہا کہ کیا آپ نے کبھی زحل کی سیر کی ہے؟ کیا آپ ہمارے خلائی اسٹیشن سے زحل کا نظارہ کرنا چاہیں گے؟
پیغام میں خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا کہ ہمارے ساتھ آئیے، ہم آپ کو زحل کی سیر کرائیں گے جبکہ ہماری ایپس کی مدد سے آپ زحل کی سیر کرسکتے ہیں۔
ناسا کی تخلیق کردہ ایپس کی مدد سے عوام زحل سمیت کسی بھی سیارے کا ورچوئل ٹور کرسکتے ہیں جن میں دئیے گئے امیجز اور ویڈیوز حقیقت پر مبنی ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ زحل ہمارے نظامِ شمسی کا اہم سیارہ ہے جو عطارد، زہرہ، زمین، مریخ اور مشتری کے بعد چھٹے نمبر پر آتا ہے جبکہ حجم کے اعتبار سے یہ دوسرے نمبر پر آتا ہے۔
انگریزی میں زحل کو سیٹرن کہتے ہیں جو ایک یونانی دیوتا کا نام ہے جبکہ مشتری کے ساتھ ساتھ زحل بھی ایک گیسی دیو کہلاتا ہے کیونکہ اس سیارے کا زیادہ تر مادہ گیسز پر مشتمل ہے۔
اگر ہم زمین سے زحل کے حجم کا مقابلہ کریں تو زمین جیسے 95 سیارے زحل میں سما سکتے ہیں جبکہ اس کا مدار زمین سے 9 گنا بڑا ہے جس میں لوہا، نکل، سلیکان اور آکسیجن کے مرکبات موجود ہیں۔
Have you ever wanted to visit Saturn? What about the @Space_Station?
Get on board! ????
With #NASAatHome, explore our virtual tours and augmented reality apps: https://t.co/IL5rZ938KQ pic.twitter.com/o42Kun2M76
— NASA (@NASA) May 9, 2020