اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے وزیرِ اعظم عمران خان کی والدہ شوکت خانم سمیت دنیا بھر کی ماؤں کو ماں کے عالمی دن کے موقعے پر سلام پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے وزارتِ بین الصوبائی روابط صائمہ ندیم نے کہا کہ ماؤں کے عالمی دن کے موقعے پر میں شوکت خانم صاحبہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جن کی تربیت سے عمران خان وزیرِ اعظم بنے۔
پیغام میں پی ٹی آئی کراچی کے شعبۂ خواتین کی سابق صدر صائمہ ندیم نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج پاکستان کی ترقی کیلئے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں جبکہ میں کشمیر کی ماؤں کو بھی سلیوٹ کرتی ہوں۔
رکنِ قومی اسمبلی صائمہ ندیم نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے تناظر میں ملک کے دفاع کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل استاف کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جبکہ میڈیا اور پولیس بھی عوام کی خدمت کیلئے یکساں مبارکباد کے مستحق ہیں۔
My Tribute to Shaukat Khanum Sahiba under whose Tutelage Today a Legend Our PM @ImranKhanPTI is Working selflessly for the betterment of Pakistan
Salute to Mothers of Kashmir , Frontline Doctors, Nurses , Paramedics, Media & Police https://t.co/72wsW4h37B— Ex MNA Syma Nadeem (@symaqadar) May 10, 2020
یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔
ماں وہ عظیم ہستی ہے جس نے صفحۂ ہستی پر موجود دنیا کے ہر انسان کو جنم دیا اور اس کی پرورش کی ۔ 9 ماہ تک بچے کو اپنے پیٹ میں رکھ کر اس کی پیدائش سے قبل پرورش کا آغاز کرنے والی ماں کے عالمی دن کے موقعے پر دنیا بھر کے عوام اپنی ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے