دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 40 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 80 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 40 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 80 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 40 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 80 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں40لاکھ 10ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 80ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر40 لاکھ10ہزار796افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ80ہزار432) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ47 ہزار 681فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ23 لاکھ31ہزار 199افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے14لاکھ41ہزار484افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، برطانیہ اور روس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں فرانس چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس کے بعد جرمنی، برازیل،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  امریکا میں کورونا وائرس کے باعث بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا  جبکہ  یورپ نے اپنی سرحدوں کو مزیدایک ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 لاکھ80 ہزار سے زائد ہلاکتوں  اور لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کے بعد پوری دنیا میں معاشی بحران شدید ہوگیا۔

مزید پڑھیں: کوروناوائرس کے باعث یورپ کی سرحدیں بند

Related Posts