نیب نے شہباز شریف کے خلاف نیا کھاتا کھول لیا ہے،شاہد خاقان عباسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shahid khaqan abbasi talk to media in karachi

اسلام آباد: ایف آئی اے ہیڈ کوآرٹر سے واپسی پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر شوگر انکوائری کمیشن میں پیش ہوئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن کے سامنے کوئی سیاسی بات نہیں کی،شوگر کے نام پرپاکستانی قوم پر 100 ارب روپے کا ڈاکہ مارا گیا بلکہ ابھی تک ڈاکا مارا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی اور کابینہ کے فیصلے کے بعد شوگر کی قیمتیں بڑھیں،وزیر اعظم اور ای سی سی کے چیئرمین کرپٹ اور نااہل ہیں۔کمیشن کو کہا ہے کہ وزیر اعظم اور کابینہ کے ممبران کو بلا کر پوچھیں۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ٹول ہے، شہباز شریف کو نیب ملتان میں بلایا گیا ہے۔ شہباز شریف کے بارے میں ابھی تک نیب کوکچھ نہیں ملا جبکہ نیب نے شہباز شریف کے خلاف نیا کھاتا کھول لیا ہے۔

کرپشن کا ریکارڈ ای سی سی کے فیصلے اور کابینہ کے فیصلے ہیں،ایف آئی اے سے کہا کہ جب بلائیں گے ہم پیش ہونگے۔ ہم نے چینی کی قیمت 54 روپے پر چھوڑی تھی۔

ہم نے اپنی حکومت میں چینی کی قیمتیں کم کیں، جب کہ ان لوگوں نے چینی کی قیمتوں کو آسمان تک پہنچا دیا ہے، حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

Related Posts