پاکستان میں آئندہ 9 ماہ بعد 50 لاکھ بچوں کی ولادت متوقع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UNICEF expects 5 million births in nine months in Pakistan

کراچی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 9 ماہ کے دوران 50 لاکھ بچوں کی ولادت متوقع ہے جبکہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک ایک بڑا چیلنج ہے۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک 116 ملین بچے پیدا ہوئے ہیں ، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جن میں پیدائش کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

یونیسیف نے کہا ہے کہ نئی ماؤں اور ان کے بچوں کو صحت کے حوالے سے سنگین مسائل کا سامنا ہے، عالمی ادارہ نے خوردنی اشیاء اور ادویات کی ترسیل میں تعطل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یونیسف کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران بہت سے خاندانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ الگ کردیا گیا ہے تاہم اب بھی یہ کہنا مشکل ہے کہ زچگی کے دوران کورونا وائرس زچہ اور بچہ کو کتنا متاثر کریگا۔

متوقع پیدائش کے لئے امریکا چھٹا بڑا ملک ہے جہاں 11 مارچ اور 16 دسمبر کے درمیان 3.3 ملین بچے پیدا ہونے کا امکان ہے تاہم امریکا میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤکے مد نظر حکام نے حاملہ خواتین کو وائرس سے بچانے کیلئے متبادل مراکز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: انجلینا جولی کا بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار

عالمی ادارہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 9 ماہ کے دوران 50 لاکھ بچوں کی ولادت متوقع ہے جبکہ پاکستان میں صحت کی ناکافی سہولیات سے نمٹنے کیلئے انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

Related Posts