فیومیگیشن کے ہر طریقہ کار کو اپنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، معید انور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیومیگیشن کے ہر طریقہ کار کو اپنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، معید انور
فیومیگیشن کے ہر طریقہ کار کو اپنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، معید انور

کراچی:چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع شرقی تقریبا ڈس انفیکٹینٹ بنایا جا چکا ہے اور تسلسل کے ساتھ اینٹی فنگس، ویروسڈ کا جراثیم کش اسپرے ٹیموں، ٹینکر باؤزر، ائیر باؤزر سے جاری ہے۔

معید انور نے کہا کہ اس وقت بلدیہ شرقی شاید واحد ضلع ہے جہاں فیومیگیشن کے ہر طریقہ کار کو اپنا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رکھا جائیگا جب تک کورونا وائرس سے مکمل چھٹکارا حاصل نہیں کرلیا جاتا۔

ڈی ایم سی ایسٹ کی فیومیگیشن ٹیموں نے بار بار یوسیز کو ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اپارٹمنٹس میں بھی جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ جاری رکھا ہوا ہے۔

اس سلسلے میں عسکری فور کے رہائشی علاقوں، گھوڑی کھاتہ سولجر بازار میں جراثیم کش ادویات کا خصوصی طور پر چھڑکاؤ کیا گیا جس پر عسکری فور کے مکینوں نے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ نے پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مکینوں کا کہنا تھا کہ اس وقت دیگر اداروں کی طرح بلدیہ شرقی کی کورونا وائرس کے حوالے سے خدمات انتہائی لائق تحسین ہیں اور ہم پر امید ہیں یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو جلد ہی کورونا کی وبا سے نجات حاصل ہو جائے گی۔ کورونا وائرس کی فیومیگیشن کی نگرانی فیومیگیش انچارج راؤ شمشاد نے کی.

Related Posts