بھارت میں لاک ڈاؤن، ہربھجن سنگھ باورچی بننے پر مجبور ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں لاک ڈاؤن، ہربھجن سنگھ باورچی بننے پر مجبور ہوگئے
بھارت میں لاک ڈاؤن، ہربھجن سنگھ باورچی بننے پر مجبور ہوگئے

نئی دہلی: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نے بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ کو’باورچی‘ بننے پر مجبور کردیا ہے، دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کے باعث کرکٹرز بھی اپنے گھروں میں قید ہوکر رہ گئے ہیں اور مختلف تجربات کرنے میں مصروف ہیں۔

ایک انٹرویومیں ہربجھن سنگھ نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے میں اپنے ممبئی والے مکان میں اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ پھنس کر رہ گیا ہوں، جالندھر میں اپنی باقی فیملی سے صرف فون پر رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث میں اور میری فیملی کہیں جا نہیں سکتی اس کے باعث میں اپنی باقی فیملی کو بہت مس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران میں اپنے آپ کو مصروف رکھنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔

ہربجھن سنگھ نے کہا کہ گھر پر میں اور میری اہلیہ روزانہ 3 گھنٹے تک یوگا کرتے ہیں، بعد میں وہ پیانو بجاتی اور میں کھانا بناتا ہوں، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں بلکہ مجھے کھانا بنانے میں بہت ہی لطف آتا ہے، اپنی بیٹی کو بھی میں ہی سنبھالتا ہوں۔

Related Posts