کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی نے پریس کانفرنس کے دوران سندھ میں پیر سے لاک ڈاؤن جزوی کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔کاروبار بعد نماز فجر تا شام 5بجے تک کھولا جاسکے گا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے باوجود بڑے شاپنگ مالز، شادی ہالز، ہر قسم کے اجتماعات اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز 100فیصد مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تعمیری صنعت اور اس سے وابستہ تمام کاروبار بھی کھول دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہری گھروں میں رہیں اور ایس او پیز پر مکمل درآمد کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سب یہ سمجھ رہے ہیں کہ بات ختم ہوگئی ہے جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے لوگ گھروں سے نہ نکلیں اور شہری گھروں سے نکلتے وقت احتیاطی تدابیر پر ضرور عمل کریں۔
مزید پڑھیں:پبلک ٹرانسپورٹرز سندھ حکومت پر برہم، ٹرانسپورٹ کھولنے کیلئے 3 روز کی ڈیڈ لائن دے دی