لاک ڈاؤن میں نرمی کمزور طبقات کیلئے وزیرِ اعظم کا مثبت فیصلہ ہے۔وزیرِ اطلاعات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی کمزور طبقات کیلئے احساس کا مظہر ہے۔وزیرِ اطلاعات
لاک ڈاؤن میں نرمی کمزور طبقات کیلئے احساس کا مظہر ہے۔وزیرِ اطلاعات

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کمزور طبقات کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا مثبت فیصلہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ عوام کی صحت کی حفاظت اور معاشی روانی کو ساتھ لے کر چلنا ہے جبکہ لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ پسے ہوئے طبقات کیلئے جذبۂ احساس کا مظہر ہے جس سے چھوٹے کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی سے چھوٹے کاروباری افرادکے کاروبار کو سہارا ملے گا۔ طویل المیعاد لاک ڈاؤن چھوٹے کاروبار کرنے والوں کے روزگار کو ہمیشہ کیلئے ٹھپ کرسکتا تھا، اس لیے وزیرِ اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا۔ 

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کی کامیابی میں عوام کا تعاون درکار ہے۔ کاروباری شعبوں کیلئے بنائے گئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

شبلی فراز نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا پڑے گا جبکہ کورونا وائرس پاکستان کا مشترکہ قومی مسئلہ ہے جس کا ہم کو متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہے۔ 

Related Posts