دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 39 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 70 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 39 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 70 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 39 لاکھ 16 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 70 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں39لاکھ 16ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 70ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر39لاکھ16ہزار338افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ70ہزار711) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ48 ہزار 958فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ22 لاکھ53ہزار 615افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے13لاکھ43ہزار54افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، برطانیہ اور روس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں فرانس چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس کے بعد جرمنی، برازیل،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے 4 ہزار  افراد کو جیلوں سے نکالا گیا۔ ہ قیدیوں کی رہائی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عمل میں لائی گئی۔

برطانوی حکام کے مطابق جیلوں سے قبل از وقت رہائی پانے والے قیدیوں میں فوج داری جرائم، دہشت گردی اور قتل میں ملوث افراد شامل نہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا کے باعث برطانیہ میں 4 ہزار قیدیوں کی جیل سے رہائی

Related Posts