پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان پسنی میں کارروائی، 3510 کلوگرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

پسنی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی بلوچستان میں کارروائی پسنی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 3510 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی گئی۔ منشیات کی مالیت تقریباً 5,616ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈی جی پی سی جی نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ پسنی بلوچستان سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشے کے پیش نظر ڈی جی پی سی جی نے متعلقہ کمانڈر کو علاقے میں چیکنگ سخت کرنے کے احکامات دیے تھے۔

جس کے تحت2آفیسرزسمیت60 جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی اور سمندری گشت پارٹیاں تشکیل دی گئیں تھیں جو14گاڑیوں اور4 کشتیوں پر مشتمل پارٹیوں نے مشکوک پہاڑی علاقوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی۔

کارروائی کے دوران پسنی کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 3510 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق چرس بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

منشیات کی مالیت تقریباً 5,616ملین روپے کے لگ بھگ ڈی جی پی سی جی نے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Related Posts