کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کے مختلف ہسپتالوں اور قبرستانوں سے حاصل کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس پر منفی سیاست ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کے مختلف قبرستانوں اور ہسپتالوں کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ شہر کی آبادی کے لحاظ سے اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ کوروناوائرس جیسی عالمی وباء کے دوران بھی شہر میں اموات کی شرح میں اضافے کی بجائے کمی ریکارڈ کی گئی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کورونا وائرس ایک فلو ہے اور اگر ہم فلو کے تمام مریضوں کی معلومات پر میڈیا پر آ کر بحث کریں تو اس سے بھی ایک پریشان کن صورتحال پیدا ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی طرح آپ دنیا کی کسی بھی معمولی بیماری پر بات کریں، ہمیں ایسی ہی صورتحال درپیش ہوگی۔ بد قسمتی سے منفی سیاست کے باعث بیماری سے زیادہ اس کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔
Coronavirus is a flu, and if we start media discussion on the data of all flu patients, it will appear to be very alarming. Same holds true for any other common ailment.
Unfortunately, the dirty politics are causing more mayhem than the disease— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 7, 2020