چیئرمین نیب کیخلاف چوہدری برادران کی درخواست کی سماعت 11 مئی تک ملتوی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

chaudhry brothers

لاہور : قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

آج چوہدری برادران کی درخواست پر سماعت جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی ،چوہدری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس میں نیب کے چیئرمین اور دیگر فریقوں کو 11 مئی تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور سماعت ملتوی کردی۔

چوہدری برادران نے بدھ کے روز نیب کے چیئرمین کے اختیارات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہمارے خلاف قواعدسے ہٹ کر 19 سالہ پرانے کیسزکو دوبارہ کھول دیا ہے جس میں نیب پہلے بھی کچھ ثابت کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مزید پڑھیں: نیب کا ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے پاس 19 سال پرانا مقدمہ دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہمارا تعلق ایک سیاسی خاندان سے ہے اور انہیں سیاسی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ عدالت نیب چیئرمین کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے۔

Related Posts