راولپنڈی : تھانہ اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں نامزد ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل ہونے کے بعد سول جج کاشف علوی نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
ملزمان مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان، عبدالشکور ،صغیر احمد اور چوہدری جہانگیر شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر خان نے عبدالشکور جو کہ چوہدری تنویر کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے کہ ذریعے سے اس وقت کے پٹواری اور گرداور کے ساتھ مل کے سرکاری زمین پر قبضہ کیا اور بعد ازاں وہ مہنگے داموں بیچی ۔
سرکاری زمین کی اس خرد برد کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد تفتیشی افسر اینٹی کرپشن زاہد ظہور نے آج سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی کاشف علوی کی عدالت سے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیب قوانین کو آج سے نہیں 2000 سے بھگت رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی