خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے
خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے

پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس لاہور کی احتساب عدالت میں زیرِ سماعت ہے جہاں آج  خواجہ برادران عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ اپنے کیس کا دفاع کررہے ہیں جبکہ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن مقدمے کی سماعت کریں گے۔

قومی اسمبلی کے رکن خواجہ سعد رفیق مصروفیات کے باعث گزشتہ سماعت میں پیش نہ ہوسکے تاہم خواجہ سلمان رفیق حاضری لگانے کے لیے پیش ہوئے تھے۔

خواجہ سعد رفیق کی طرف سے وکیلِ صفائی چوہدری نواز ایڈووکیٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ کی درخواست داخل کی جسے معزز عدالت نے منظور کر لیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ برادران کو پیراگون اسکینڈل کیس میں گزشتہ برس 11 دسمبر کو گرفتار کیا۔ خواجہ برادران پر الزام ہے کہ انہوں نے 40 کنال اراضی حاصل کی۔

نیب حکام نے پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران پر اختیارات کے ناجائز استعمال، بدعنوانی اور لوٹ مار کے الزامات عائد کیے ہیں۔ 

Related Posts