کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کاروبار کے طریقے بدل دئیے ہیں۔رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کاروبار کے طریقے بدل دئیے ہیں۔رزاق داؤد
کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کاروبار کے طریقے بدل دئیے ہیں۔رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر میں کاروبار کے طریقے بدل دئیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مشیرِ تجارت نے کہا کہ دنیا کو ہم جیسے جانتے تھے، ویسی نہیں رہی۔ کورونا وائرس نے اسے تبدیل کردیا ہے جبکہ کاروباری طریقے مکمل طور پر بدل گئے ہیں۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث عوام مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کے دوران نئے مواقع اور نئی پروڈکٹس سامنے آ رہی ہیں۔

پیغام میں مشیرِ تجارت نے کہا کہ لوگ نئے طریقے سے سوچ رہے ہیں جبکہ یہ پاکستان کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ میڈ اِن پاکستان پالیسی پر عمل شروع کردیا جائے جبکہ بہت سے کاروبار اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔ بہت سے مزدور ملازمتیں کھونے کے خوف میں مبتلا ہیں جبکہ یہاں پالیسی سازی کی ضرورت ہے۔

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایسی پالیسی ترتیب دے جس کے تحت ہم سامان درآمد نہ کریں بلکہ پیداوار پاکستان میں ہی شروع کردی جائے۔ 

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ وزارتِ تجارت آنے والے بجٹ کیلئے انتہائی تیزی سے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہی ہے جس کے تحت بجٹ میں ٹیرف کا ڈھانچہ ہی تبدیل کردیا جائے گا۔ حکومت مقامی پیداوار کو ترجیح دے گی جبکہ درآمدات کی بجائے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔ہم میک اِن پاکستان پالیسی بنا رہے ہیں۔

Related Posts