سندھ کے وزراء آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے ریڈار پر آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ، سندھ کے وزراء ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے
آمدن سے زائد اثاثوں کا معاملہ، سندھ کے وزراء ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

کراچی:  قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سندھ کے صوبائی وزراء کے خلاف تحقیقات کا عمل تیز کردیا ہے جبکہ صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کو آج نیب کے سکھر آفس میں  طلب کر لیا گیا۔

سندھ کی صوبائی کابینہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بینک ٹرانزیکشنز کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اہلِ خانہ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

دوسری  جانب قومی احتساب بیورو (نیب) نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبائی وزیر تیمور تالپور کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس فعال کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمر کوٹ کے ڈپٹی کمشنر کو 6 مئی کے روز ریکارڈ اور دستاویزات کے ہمراہ نیب آفس میں طلب کر لیا۔ ڈی سی عمر کوٹ تیمور تالپور کے متعلق دستاویزات پیش کریں گے۔

نیب نے سندھ کے صوبائی وزراء کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ عمر کوٹ کا 20 سالہ ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے جس میں ڈی سی کے منصب پر فائز افراد کی فہرست بھی شامل ہے۔

اس سلسلے میں نیب نے ترقیاتی فنڈز، وفاق کے تعاون سے بننے والی ترقیاتی اسکیمیں اور اراضی کی خریداری کے علاوہ دیگر اہم دستاویزات طلب کر لی ہیں جنہیں تفتیش کا حصہ بنایا جائے گا۔ 

Related Posts