کراچی کے تاجروں کا 15رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا جمعہ کے دن بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ
کراچی والوں کیلئے خوشخبری، سندھ حکومت کا جمعہ کے دن بھی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ

کراچی:کراچی کے تاجروں کی بڑی تنظیمات نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم (پاکستان) سمیت مختلف سیاسی۔جماعتوں نے حمایت کردی۔ وزیر اطلاعات و بلدیات کو اعلان سے مطلع کردیا۔ جلد ایس او پیز تیار کر کے تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

سپریم کونسل آف ٹریڈرز نے 15 رمضان سے کاروبار کھولنے کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان ایک اجلاس میں کیا گیا جو صدر کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد کیا گیا۔ کراچی کے تمام اضلاع سے درجنوں اتحاد۔الائنس اور ایسوسی ایشن نے شرکت کی اور سب کے اتفاق رائے اور مطالبے کے تحت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں رضوان عرفان۔جمیل پراچہ۔شرجیل گوپلانی۔سلیم میمن۔محمد احمد شمسی۔فہیم نوری۔زاہد امین۔سید محمد سعید۔زبیر علی خان۔حسیب اخلاق۔ایوب چوہدری۔شاہد بٹ۔محمد اکرم۔یامین میمن۔اسلم قریشی۔طیب صدیقی۔عارف قادری۔مقصود فراز۔کاشف صابرانی۔آفرین صدیقی۔آصف گلفام۔دلشاد بخاری و کراچی بھر سے آئے رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وزیر بلدیات ناصر شاہ نے فون کرکے sop فوری تیار کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے اظہار یکجہتی کے لئے اجلاس میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Related Posts