واشنگٹن:نیویارک میں صورتحال گھمبیر ہوگئی، کورونا مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ 87 ہزار سے تجاوز کر گئی، نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہورہی ہے۔
وبائی صورتحال کے دوران امریکا میں اب تک 68 ہزار 570 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں، ریاست نیویارک میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ ریاست نیو جرسی میں ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں، جبکہ میساچوسٹس، الی نوائے، کیلی فورنیا اور پنسلوینیا کی ریاستوں میں بھی پچاس پچاس ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں۔
امریکا اب تک 71 لاکھ 88 ہزار کورونا ٹیسٹ کر کے دنیا میں سب سے آگے ہے مگر یہ تعداد بھی امریکی آبادی کا صرف 2 فیصد بنتی ہے۔جبکہ اس حوالے سے میڈیا کی رائے مختلف سامنے آرہی ہے۔
امریکی ریاست نیویارک کی 5 فیصد آبادی کا کورونا ٹیسٹ ہو چکا ہے اور ٹیسٹ کرانے والے ہر تیسرے شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہاں صورتحال کافی پیچیدہ ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 186 افراد متاثر، 462 جاں بحق ہو گئے