امریکی خلا باز اینی مکلین نے خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے خلائی اسٹیشن سے چاند کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکا کی خاتون خلا باز اور سابق آرمی آفیسر اینی مکلین نے کہا کہ جب میں (دسمبر 2018ء سے جون 2019ء کے درمیان)ناسا کے خلائی اسٹیشن پر موجود تھی، میری سب سے پسندیدہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ میں اسپیس اسٹیشن سے چاند کا نظارہ کروں۔
امریکی خلاباز اینی مکلین نے کہا کہ ہمارے اسپیس اسٹیشن کا محور زمین کی سطح سے 250 میل کے فاصلے پر تھا جبکہ چاند زمین سے 2 لاکھ 38 ہزار میل کے فاصلے پر واقع ہے۔
خاتون خلا باز اور ماہرِ فلکیات اینی مکلین نے کہا کہ خلائی اسٹیشن زمین سے زیادہ قریب ہے جبکہ ہم چاند کے اتنے قریب نہیں ہوتے، پھر بھی چاند کا نظارہ انتہائی دلفریب ہوتا ہے۔
One of my favorite things to look at from @Space_Station was the moon. The #ISS orbit is ~250mi from the surface of the Earth, the moon is ~238,000mi. So we aren’t much closer to it – but the view was stunning. pic.twitter.com/kl53M1PtrF
— Anne McClain (@AstroAnnimal) May 4, 2020