اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر و سابق قائدِ حزبِ اختلاف شیری رحمان نے کورونا وائرس پر خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے اعدادوشمار پر تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے کے پی کے حکومت کے وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بے جا تنقید کا نشانہ نہیں بنا رہے جبکہ ہماری نظر میں خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹرز بھی پاکستان کے ہی ڈاکٹرز ہیں۔
سینئر پی پی پی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بے شک خیبر پختونخواہ کے ڈاکٹر پاکستانی معالج ہیں اور وہ اپنے عہدے کے اہل بھی ہیں تاہم انہیں کورونا وائرس سے جنگ کیلئے درکار سازوسامان دستیاب نہیں۔ میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتی کہ کس نے ہمیں کورونا وائرس تحفظ کٹس کیلئے درخواست دی، لیکن تمام شہری ہر جگہ تعاون کر رہے ہیں۔
سینیٹ میں پی پی پی کی پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ہم سب کو کورونا وائرس کے حوالے سے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے تاہم میں نہیں سمجھتی کہ آپ کے اعدادوشمار درست ہیں۔ اپنے اعدادوشمار کا جائزہ لیجئے اور اپنے آپ کا بھی، تاکہ ہم کورونا وائرس جیسی وباء سے بہتر طور پر نمٹ سکیں۔
Not taking pot shots. KP doctors are Pakistani doctors. They are v competent but not equipped. Am not getting into who has sent us requests for PPE here but all citizens are helping everywhere, like we should. Your data, I’m afraid is not ok. Look after them and yourself https://t.co/DQ38uGXEGL
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) May 3, 2020