اسلام آباد: پمز انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث اسپتال کے عملے میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، ترجمان وائی ڈی اے کے مطابق پمز اسپتال شعبہ گائنی میں ایک اور ینگ لیڈی ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آ گئی۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ میں کرونا وائرس آگ کی طرح پھیل رہا ہے، پمز اسپتال میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی بڑی وجہ انتظامی غفلت کے علاوہ کچھ نہیں، اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے۔
انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی لباس اور ماسک نہیں دئیے گئے۔ڈاکٹرز کو آئسولیشن کیلئے مختص پرائیویٹ وارڈز تک نہیں دئیے گئے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرزکے مطابق پی پی ایز (حفاظتی لباس) کے حوالے سے وزارت صحت کی جاری کردہ نام نہاد SOPs کو مسترد کرتے ہیں، پمز اسپتال میں کورونا وائرس پھیلاؤ کی ذمہ داری ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پر عائد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی ویکسین 9 ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، بل گیٹس