وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے ملازمین کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Public cooperation extremely important to counter COVID-19: CM Buzdar

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لاہور میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبے میں 28 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دل سے صاف کرایا جا چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی تنخواہ پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کی تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Related Posts