کورونا وائرس کی ویکسین 9 ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، بل گیٹس

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس کی ویکسین 9 ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، بل گیٹس
کورونا وائرس کی ویکسین 9 ماہ میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی، بل گیٹس

نیویارک:مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سو سے زائد کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے اور جلد از جلد 9 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 2 سال میں ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بل گیٹس 9 ماہ سے 2 سال کے درمیان کورونا وائرس کی دستیابی کے لیے پْر امید ہیں، وہ پہلے ہی ویکسین کی تیاری کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کی جانب سے 25 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور رقم دینے کے لئے راضی ہیں۔

کچھ دنوں قبل شائع ہونے والے بلاگ میں بل گیٹس نے لکھا کہ ان کے خیراتی ادارے بل ینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن خطیر رقم کے ساتھ ساتھ اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، مختلف ممالک میں 115 ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے جن میں سے 8 یا 10 ویکیسن نے انہیں متوجہ کیا ہے۔

ویکسین کی تیاری کے حوالے سے دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے مزید لکھا کہ عمومی طور پر ایک ویکسین کی تیاری میں 18 ماہ لگتے ہیں مگر کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی تیاری میں پیشرفت کو دیکھتے ہوئے امید کی جا سکتی ہے کہ یہ ویکسین جلد از جلد 9 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 2 سال میں تیار ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ کوشش یہی ہونی چاہئے کہ ویکسین جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے۔

بل گیٹس نے ویکسین کی مختلف اقسام کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ لائیو ویکسین میں کم مقدار میں زندہ جراثیم کو استعمال کیا جاتا ہے جب کہ ان ایکٹیو ویکسین میں جراثیم کا مردہ ورژن استعمال کیا جاتا ہے تاہم وہ 2 نئے طریقے آر این اے اور ڈی این اے ویکسین میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

Related Posts