وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کو اپنا باؤلنگ پارٹنر چن لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Wasim Akram picks Naseem Shah as his dream bowling pair

کراچی : پاکستان کے سابق کپتان اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے وسیم اکرم نے نوجوان نسیم شاہ کو موجودہ فاسٹ باؤلرز میں سے ڈیم پارٹنر کے طور پر چن لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج جاری کردہ ایک ویڈیو میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر مجھے موجودہ باؤلنگ اسٹارز میں سے کسی ایک کو چننا ہے تو یہ دائیں ہاتھ کا نوجوان نسیم شاہ ہوگا۔

نسیم شاہ کی صلاحیتوں کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ وہ جوان ہے ، تیز ہے ، 150کی اسپیڈ میں باؤلنگ کرتا ہے ، اور اس میں زیادہ تیز باؤلنگ کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔

پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے سابق پیسر وسیم اکرم نے ڈریم پیئر کیلئے ماضی کے دولیجنڈز سرفراز نواز اور فضل محمود کواپنا پارٹنر منتخب کیا۔

وسیم اکرم کاکہنا ہے کہ میں نے لیجنڈ عمران خان ، وقار یونس ، اسپیڈ اسٹار شعیب اختر ، عبدالرزاق اور دیگر سب کے ساتھ باؤلنگ کراوائی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا اگر مجھے ماضی میں سے کسی کا انتخاب کرنا پڑتا تو یہ‘ ریورس سوئنگ کے موجدسرفراز نواز اوراوول کے ہیرو فضل محمود ہونگے۔

مزید پڑھیں: لوئر دیر کا نسیم شاہ کرکٹ کے افق کا روشن ستارہ

دوسری طرف ایک اور نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے وسیم اکرم کو اپنے باؤلنگ پارٹنر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

Related Posts