اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کا بے خوف انداز میں علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر پورے ملک کوفخر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہر شخص اس وبائی بیماری سے نجات کے لئے دعا کر رہا ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت کو کافی نقصان ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے باعث تاجروں اور صنعتکارو ں کے نقصان پر بہت زیادہ فکر مند ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور پاکستان کے تمام صوبوں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ شب و روز کورونا وائرس کی اس مہلک وباء سے لوگوں کو بچانے کیلئے خدمات انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کا پنجاب کے اسپتالوں میں بستروں کی کمی پر تشویش کا اظہار