پی سی بی کا لاک ڈاؤن سے متاثرہ کھلاڑیوں اورآفیشلز کی مالی امداد کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی
پی سی بی کا اہم فیصلہ، جیمز فالکنر کی پی ایس ایل میں شرکت پر پابندی عائد کردی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران مالی مشکلات کا سامنا کرنے والے کرکٹرز ، میچ آفیشلز اور گراؤنڈ اسٹاف کو مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آج جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی فرسٹ کلاس کرکٹرز کو پچیس ہزار روپے ، میچ آفیشلزکو 15ہزارروپے اور دیگر عملے کو 10 ہزار فی کس ادا کریگا۔

کرکٹ بورڈ نے درخواست گزاروں کی شناخت مخفی رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مستحقین کی امداد کے حوالے سے تفصیلات منظر عام پر نہیں  لائے گا۔

اس سلسلے میں پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ اپنے اسٹیک ہولڈرز کی دیکھ بھال کرنا پی سی بی کافرض ہے اور ضرورت کے اس گھڑی میں کرکٹرز ، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی مدد کرنے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے کرکٹرز کورونا متاثرین کی کی مدد کیلئے ساتھ کھڑے ہیں اور کئی کھلاڑیوں نے اپنا وقت اور قیمتی سامان بھی متاثرین کیلئے نیلام کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے، سلیم ملک نے پی سی بی سے بڑا مطالبہ کردیا

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بہت سے کھلاڑی نجی طور پر لوگوں کی مدد کررہے ہیں  لیکن میں شاہد آفریدی ، رومان رئیس اور اظہر علی کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو اس عظیم مقصد میں سرفہرست رہے ہیں اور نمایاں کام انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts