راولپنڈی جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ بن گیا، دوافراد ہلاک، درجنوں لٹ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

راولپنڈی :شہر میں لاکھ ڈاؤن کے باوجود بھی جرائم پر پر قابو نہ پایا جا سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چوری ڈکیتی اور راہزنی اور قتل کی 25 وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی قیمتی گاڑیوں موبائل فونز اور موٹرسائیکلوں سے محروم کردیا گیا ،دو افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ۔

راولپنڈی شہر اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں دو شہریوں کی قیمتی گاڑیاں چوری کر لی گئی ہیں، موٹر سائیکل چوری کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ،ایک مزدور سے اس کی روزی کمانے کا ذریعہ رکشا تھا وہ بھی چوری کرلیا گیا ۔

9شہری موبائل سنچنگ کے 9واقعات میں قیمتی فون سے محروم ہوگئے جبکہ چوری ڈکیتی اور راہزنی کی 4 واقعات میں شہری لاکھوں روپے مالیت نقدی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

شہر میں جانور چوری کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے ،پولیس دفعہ 144 کو ڈھال بنا کر مال کماؤ کی پالیسی پر گامزن ہے ،راولپنڈی شہر میں سکیورٹی کی بدترین صورتحال ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی دارالحکومت میں پولیس لاک ڈاؤن کی پابندی کروانے میں بری طرح ناکام

 پولیس ان جرائم پیشہ افراد کے سامنے بے بس نظر آتی ہے ،رمضان المبارک اور لاک ڈاؤن کے دوران یہ حالات ہو چکے ہیں اب تو لوگ سحری کے وقت بھی اشیاء ضروریہ خریدنے کے لیے گھر سے باہر جاتے وقت سوچتے ہیں کہ کہیں راستے میں ہی نہ لٹ جائیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان کو چاہیے کہ راولپنڈی کی سکیورٹی آرمی یا رینجرز کے حوالے کریں ،اب ہم لوگ غیر محفوظ ہوچکے ہیں اور پولیس بھی جرائم پیشہ افراد کے سامنے ہاتھ کھڑے کر چکی ہے۔

Related Posts